27 اکتوبر، 2012، 2:10 PM

برلسکونی

اٹلی کے سابق وزیر اعظم کو ایک سال قید کی سزا

اٹلی کے سابق وزیر اعظم کو ایک سال قید کی سزا

مہر نیوز/ 27 اکتوبر2012ء:اٹلی کے سابق وزیر اعظم سلویو برلسکونی کو ٹیکس فراڈ کے جرم میں عدالت نے ایک سال قید کی سزا سنادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی کے سابق وزیر اعظم سلویو برلسکونی کو ٹیکس فراڈ کے جرم میں عدالت نے ایک سال قید کی سزا سنادی ہے۔

اطلاعات کے مطابق میلان کی عدالت نے برلسکونی کو 1 برس قید کی سزا سناتے ہوئے تین برس تک کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے نااہل قرار دیدیا۔عدالت نے برلسکونی سمیت اس مقدمے میں 10 دیگر افراد کو ایک کروڑ یورو اطالوی ٹیکس حکام کو بطور جرمانہ دینے کا حکم بھی دیا۔برلسکونی پر الزام تھا کہ انھوں نے غیر قانونی طورپر فلم ڈسٹری بیوشن کے حقوق مہنگی قیمت پر اپنے ٹی وی چینلز کے لیے خریدے اور بیرون ملک خفیہ اکاوٴنٹس بنائے۔ امکان ہے کہ برلسکونی اپنی سزا کیخلاف عدالت میں اپیل دائر کریں گے۔

News ID 1729630

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha